- الإعلانات -

مظفرگڑھ:لڑکی نے لڑکے کو صندوق میں بندکردیا،لڑکا ہلاک

مظفرگڑھ : میں گھر والوں سے چھپانے کےلئے لڑکی نے لڑکے کو صندوق میں بند کردیا۔ دم گھٹنےسے لڑکا دم توڑ گیا۔پولیس نے چھ افراد کےخلاف مقدمہ درج اور دو کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کےمطابق لنگرسرائے کا رہائشی مشتاق اپنی کزن سےملنے کےلئے اُس کے گھر گیاتھا،لیکن گھروالوں کے پہنچنے پر لڑکی نے لڑکے کا صندوق میں بند کرکے تالا لگادیا۔ڈیڑھ گھنٹہ صندوق میں بند رہنے کی وجہ سے مشتاق کا دم گھٹا اور وہ ہلاک ہوگیا۔تھانہ صدر پولیس نےلاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے اسپتال منتقل کردیا ہے