- الإعلانات -

کراچی میں بارش 50 ملی میٹر سے تجاوز کرجائے گی

مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ آج رات گئے سندھ میں داخل ہوگا، کراچی میں بارش 50 ملی میٹر سے تجاوز کرجائے گی، کراچی حیدآباد سمیت سندھ اور خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کے نئے سلسلہ سے خبردار کردیا۔

بارشوں کا نیا سلسلہ منگل کو پورے سندھ کو لپیٹ میں لے گا،بھارت سے تھر میں داخل ہونے والا مون سون سسٹم اس بار زیادہ شدید کاہوگا،کراچی میں بارش 50 ملی میٹر سے بھی تجاوز کر سکتی ہے،طوفانی ہواؤں کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کرسکتی ہے۔

منگل سے شروع ہونے والے بارشیں جنوب کے ساتھ شمال میں بھی برسیں گی جس سے نیم پہاڑی علاقوں میں سیلابی ریلے کا خدشہ ہے، کشمیر اور شمالی علاقوں کا رخ کرنے والے سیاح ہوشیار ہوجائیں ۔

چترال ،سوات ،دیر ،شانگلہ ،کاغان ، ناران میں بھی سیلابی ریلہ آسکتے ہیں جس سے ٹریفک میں بھی خلل پڑ سکتا ہے،آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈ اور سیلابی ریلوں کے خطرات ہیں۔