- الإعلانات -

وزیراعظم سے وفاقی وزراء کی ملاقات، خورشید شاہ کو اعتماد میں لینے کی ہدایت

لاہور: وزیر اعظم میاں نواز شریف نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو پاناما لیکس تحقیقات کیلئے حکومتی ٹی او آرز پر اعتماد میں لینے کی ہدایت کر دی۔لندن سے وطن واپسی پر جاتی امراء رائیونڈ میں وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ شہبازشریف، وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اور کابینہ کے ارکان بھی موجود تھے۔ بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں وزیر اعظم نے وزیر خزانہ اسحق ڈار کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپوزیشن کو ٹی او آرز کے حوالے سے اعتماد میں لیں۔ ملاقات میں وزیر اطلاعات پرویز رشید نے وزیر اعظم کو آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے بریفنگ دی اور انہیں بتایا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی حکومت کچھ مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ انتخابات پر امن ہونے چاہیئے