- الإعلانات -

ڈسکہ میں رات کو مطلع صاف رہے گا، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ڈسکہ میں آج شام اور رات کو بارش کا کوئی امکان نہیں۔ پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا جبکہ ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔

اس موقع پر محکمہ موسمیات نے ڈسکہ انتخاب کے حوالے سے موسم کا بھی بتایا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ڈسکہ میں آج شام اور رات کو بارش کا کوئی امکان نہیں، ڈسکہ اور اطراف میں ہوائیں معمول کے مطابق چلیں گی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ڈسکہ میں رات کو مطلع صاف رہے گا، اتوار کو سورج چمکے گا اور درجہ حرارت معمول کےمطابق ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی رہنے کے ساتھ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے ساتھ بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔