- الإعلانات -

عمران خان کا تیسری شادی کرنے کا فیصلہ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تیسری شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،ذرائع کا کہناہے کہ عمران خان نے شادی کا فیصلہ مانیکا خاندان کی بہو بشریٰ کے کہنے پر کیا ۔عمران خان مانیکا خاندان کی بہو بشریٰ المعروف پنکی کو اپنا روحانی گرو مانتے ہیں ،بشریٰ کسٹمز آفیسر خاور فرید مانیکا کی اہلیہ ہیں ،بشری المعروف پنکی لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے وظیفے بتاتی ہیں ، بشریٰ نے عمران خان کو دم کر کے ایک انگوٹھی بھی دی ،عمران خان نے آجکل یہی انگوٹھی پہن رکھی ہے ، کسی صورت نہیں اتارتے ۔عمران خان کے خاندانی ذرائع اور ترجمان پی ٹی آئی نے اس بار بھی شادی سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔