- الإعلانات -

خیبرپختون خوا کےسرکاری افسران کاقلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان

خیبرپختون خوا کے سرکاری افسران نے مطالبات پورے نہ ہونے پر آئندہ ہفتے سے دوبارہ قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔صوبائی افسروں کی ایسوسی ایشن کے کوارڈی نیٹرفہد اکرام قاضی نے جیونیوز سے بات چیت میں بتایا کہ وزیر اعلی اور وزراء نے وعدے کیے مگر عمل درآمد نہ کیا جبکہ صوبائی اسمبلی میں وفاقی افسران کو واپس بھیجنے کا کیس گزشتہ کئی مہینوں سے التواء میں پڑا ہے تاہم اس پر کوئی کام نہیں ہورہا ۔فہد اکرام قاضی نے چیف سیکرٹری کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر اگلے ہفتے تک ان کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو صوبائی افسران دوبارہ قلم چھوڑ ہڑتال کریں گے