- الإعلانات -

فیڈرل بور ڈ نے میٹرک کےنتائج کااعلان کردیا

فیڈرل بور ڈ نے میٹرک کےنتائج کااعلان کردیاہے ،پہلی تینوں پوزیشنیں لڑکیوں نے حاصل کیں۔ آرمی پبلک اسکول پشاور کی منال عامر نے 1032 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔رزلٹ کا اعلان فیڈرل بورڈ میں ایک تقریب کے دوران کیا گیا۔ عروج فاطمہ اور ایمن گل نے 1031 نمبر لےکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ عائشہ احسان ،حفضہ سعید،اریج مشرف کی1030 نمبرکےساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔63 ہزار 711امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا۔ فیڈرل بورڈ کے امتحانات میں کامیابی کا تناسب 79 فی صدرہا