- الإعلانات -

سکھر بیراج سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد

دریائے سندھ میں سکھر بیراج کے مقام پر خاتون سمیت تین نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔لاشوں کو شناخت کےلئے ایدھی سینٹر منتقل کردیاگیا ہے ۔یہ لاشیں سکھر بیراج کے مختلف دروازوں سےملی ہیں جن کی شناخت کیلئے ایدھی سینٹر بندر روڈ منتقل کردیا گیا ہے۔ ایدھی رضا کار کے مطابق دو لاشیں پرانی ہیں جس کی وجہ سے شناخت میں مشکلات کا سامنا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ سکھر بیراج کے مختلف دروازوں پر پھنسی لاشیں بالائی علاقوں سے سیلابی ریلے میں بہہ کر آئی ہیں۔ ان دنوں دریائے سندھ میں سکھر بیراج کے مقام سے نچلے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے