- الإعلانات -

دو ناکام شادیوں کے بعد عمران خان کی تیسری شادی

لاہور  : لڑکی کا تعلق پاک پتن سے ہے ، دلہن عمران خان کی روحانی لیڈر بشری کی چھوٹی بہن ہے عمران خان نے دو ناکام شادیوں کے بعد تیسری شادی کر لی ۔ دلہن مانیکا فیملی کی بہو بشریٰ کی چھوٹی بہن ہے ۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی نئی دلہن کا تعلق پاک پتن سے ہے ۔ دلہن عمران خان کی روحانی لیڈر بشری کی چھوٹی بہن ہے ۔ عمران خان مانیکا خاندان کی بہو بشریٰ المعروف پنکی کو اپنا روحانی گرو مانتے ہیں ،بشریٰ کسٹمز آفیسر خاور فرید مانیکا کی اہلیہ ہیں ، وہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے وظیفے بتاتی ہیں۔ عمران خان نے یہ شادی ان کی تجویز پر کی۔  عمران خان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی شادی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی صداقت نہیں ، جب شادی کروں گا تو سب کو بتاؤں گا