- الإعلانات -

پاراچنار میں پیپلز پارٹی کرم ایجنسی کے صدر کوقتل کردیا گیا

پاراچنار :  پیپلز پارٹی کرم ایجنسی کے صدر اور سماجی رہنما حامد طوری کو نا معلوم افراد نے گولی مار کر قتل کردیا ،حامد طوری کو قتل سے پہلے تشدد کا نشانہ بھی بنا یا گيا ۔حامد حسین طوری کو رات کو نامعلوم کال موصول ہوئی جس پر وہ اپنے گاؤں سے پاراچنار میں اپنے گھر روانہ ہوگئے ۔صبح وہ اپنے کمرے ميں مردہ پائے گئے ۔پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حامد طوری کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیااور پھر ٹی ٹی پستول سے فائرکر کے قتل کردیاگیا،کمرے میں گولی کے خول ملے ہیں ۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔ حامد طوری کو آبائی علاقے شبلان میں سپرد خاک کیا جا ئےگا۔