- الإعلانات -

شرجیل میمن ای سی ایل کیس، ہائیکورٹ کا وفاق سےجواب طلب

سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے معاملے پر وفاق کو جواب کیلئے 26 جولائی تک کی مہلت دے دی۔سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملک واپس آنے کیلئےای سی ایل سے نام نکالنے کی ضرورت نہیں شرجیل میمن چاہیں تو واپس آجائیں ۔اس پر سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شرجیل میمن کو وطن واپسی کے بعد علاج کیلئے دوبارہ لندن جاناپڑسکتا ہے۔ نیب نے شرجیل میمن کیخلاف انکوائری شروع کررکھی ہے اسلئے اس کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔اس موقع پر وفاق کے وکیل نے وفاقی وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کی طرف سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کرنے پر عدالت نے سماعت 26 جولائی تک ملتوی کردی