- الإعلانات -

رابطہ کمیٹی کی عامرخان کو ڈپٹی کنوینر سے ہٹانے کی تردید

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے عامرخان کو ڈپٹی کنوینر کی ذمہ داری سے علیحدہ کرنے کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عامر خان کو ذمہ داری سے ہٹائے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اپنے ایک جاری بیان میں واضح الفاظ میں کہاکہ عامر خان بدستور رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ہیں۔