- الإعلانات -

میری دعا ہے کہ عمران خان کی شادی کامیاب نہ ہو :قندیل بلوچ

لاہور : عمران خان سے شادی کرنا میری خواہش تھی ، ان کی تیسری شادی ایک سال بھی نہیں چلے گی. ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ نے کہا ہے کہ میری دعا ہے کہ عمران خان کی تیسری شادی کامیاب نہ ہو ،  قندیل بلوچ نے کہا کہ وہ عمران خان سے سچی محبت کرتی ہیں اور ان سے شادی کرنا ان کی زندگی کا سب سے بڑا مقصد اور خواب تھا ، قندیل بلوچ نے کہا کہ وہ عمران خان کی محبت میں ہی لاہور میں ان کے گھر کے باہر ان کا انتظار کرتی تھیں لیکن عمران خان کی جانب سے انہیں کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا ۔ قندیل بلوچ نے کہا کہ عمران خان کی یہ شادی ایک سال بھی نہیں چلے گی اور بہت جلد یہ شادی بھی ناکامی سے دوچار ہوگی ، قندیل بلوچ نے کہا کہ عمران خان نے شادی کر کے ان کا دل توڑ دیا ہے جس کا انہیں بہت دکھ ہے