- الإعلانات -

شادی کی خبریں بے بنیاد ہیں، جب شادی کروں گا سرے عام کروں گا: عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ” میری شادی کی افواہیں بالکل بے بنیاد ہیں۔ میری شادی نہیں ہوئی۔ جب میں شادی کروں گا تو اس کا اعلان کرنے کیساتھ عوامی طور پر جشن بھی مناﺅں گا“۔