- الإعلانات -

زہرہ شاہد قتل کیس، گواہ پیش نہ کرنے پر سماعت ملتوی

کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس کی سماعت استغاثہ کی جانب سے گواہ پیش نہ کرنے پر ملتوی کردی۔انسداد دہشتگردی کی عدالت نے استغاثہ کی جانب سے گواہ پیش نہ کرنے پرسماعت یکم اگست تک ملتوی کی۔زہرہ شاہد قتل کیس میں سیاسی جماعت کے 4 کارکن گرفتار ہیں۔گرفتار ملزمان میں راشد عرف ٹیلر،زاہد عباس زیدی،امتیاز عرف لمبا اور کلیم شامل ہیں۔زہرہ شاہد کو مئی 2013 میں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گھر کے باہر قتل کردیا گیا تھا۔