- الإعلانات -

عمران خان کی شادی ،بس مبارک ہی مبارک ہے:طاہر القادری

لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ عمران خان کی شادی پر کیا مبارک دوں ،بس مبارک ہی مبارک ہے ،ان کا کہنا تھا کہ ایک اکیلا اور دو گیارہ ہو جاتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کے ساتھ اہلیہ بھی ہوں گی تو تحریک کو زیادہ تقویت ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ ٹی او آر پر خورشید شاہ اور شاہ محمود قریشی سے بات چیت ہوئی ،19جولائی کو متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔طاہر القادری نے کہا کہ احتساب کی راہ میں رکاوٹیںحائل ہیں اور حکمران جمہوریت کے راستے میں رکاوٹ ہیں ۔