- الإعلانات -

ریہام سے شادی پر بھی پی ٹی آئی نے تردید کی تھی، رانا ثنا

عمران خان نے اپنی تیسری شادی کی تردید کردی، لیکن اس شادی کی افواہیں اس زور و شور سے گردش میں رہیں کہ رہنما ن لیگ رانا ثناء اللہ چپ نہ رہ سکے، کہا کہ عمران کی جب ریہام خان سے شادی ہوئی تب بھی پوری پی ٹی آئی نے تردید کی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی دعا ہے کہ عمران خان کا گھربس جائے، اگر عمران کا گھربستا ہے اوران کی تنہائیاں اور وحشت کم ہوتی ہے تواس کا ملک پرمثبت اثرپڑے گا۔