- الإعلانات -

عمران خان کی شادی سے متعلق بشریٰ بی بی میدان میں آ گئیں

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مانیکا خاندان میں شادی کی خبروں سے متعلق بشریٰ بی بی میدان میں آ گئیں ہیں جنہوں نے تمام خبروں کو بے بنیاد اور غلط قرار دیدیا ہے ۔
ذرائع  کے مطابق بشریٰ بی بی کے ساتھ عمران خان کی روحانی وابستگی ہے اور بشریٰ بی بی روحانی معاملات کے حوالے سے کافی شہرت بھی رکھتی ہیں ،انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی ان کی چھوٹی بہن سے شادی کی خبریں درست نہیں ہیں کیونکہ ان کی کوئی چھوٹی بہن ہے ہی نہیں بلکہ ان کی ایک بڑی بہن ہے جوکہ دبئی میں رہتی ہیں ۔بشریٰ بی بی کا کہناتھا کہ عمران خان تیسری شادی کر سکتے ہیں لیکن ابھی تک ایسا کچھ نہیں ہواہے ۔
واضح رہے کہ میڈیا میں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ عمران خان پاکپتن گئے تو وہاں بشریٰ کے ساتھ روحانیت اور مشاورت کا سلسلہ جاری رہا جو بڑھتا ہی گیا اور بالآخر عمران خان نے شادی کی خواہش کا اظہار کیا جس پر انہوں نے اپنی چھوٹی بہن کا رشتہ تجویز کر دیااور انہوں نے عمران خان کو انگوٹھی بھی پیش کی لیکن اب ان کا بیان سامنے آ گیاہے جس میں انہوں نے تمام خبروں کی تردید کر دی ہے ۔
دوسری جانب عمران خان کی پیرنی کی بہن کیساتھ رشتے کے فیصلے اور پھر نکاح کی خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر مریم ریاض وٹو کی تصاویر بھی سامنے آگئیں۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ دوسری بہن کے مانیکا خاندان میں شادی سے مانیکا خاندان کا ہی نام لیاجارہاہے لیکن دراصل خاتون کا تعلق وٹو خاندان سے ہے۔ سوشل میڈیا پر  تصاویر سامنے آگئی ہیں لیکن باضابطہ طورپر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ آیایہ وہی خاتون ہیں یا کوئی اور