- الإعلانات -

سپریم کورٹ کا الیکشن کمیشن کے غیر فعال ہونے پر اظہار برہمی

اسلام آباد :چیف جسٹس کہتے ہیں سب کام ملی بھگت سے چل رہا ہے جو کام کرنے کے ہیں وہ کیے نہیں جاتے . سپریم کورٹ ارکان کی ریٹائرمنٹ کے باعث الیکشن کمیشن غیر فعال ہونے پر برہم ، چیف جسٹس نے حکومت کو مقررہ آئینی مدت کے دوران نئے ارکان کی تقرری کی ہدایت کر دی ۔

میئر، ڈپٹی میئرز اور چیئرمین کے انتخاب موخر ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیئے کہ ممبران کے ریٹائرڈ ہونے سے الیکشن کمیشن غیر فعال ہو چکا ۔ سب کام ملی بھگت سے چل رہا ہے ۔

چیف جسٹس نے حکومت کو مقررہ آئینی مدت کے دوران نئے اراکین مقرر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس طرح ملک نہیں چلے گا ۔ دو ہزار آٹھ میں مردم شماری ہونا تھی لیکن وہ بھی نہیں ہوئی اور اس کا بھی ازخود نوٹس لینا پڑا