- الإعلانات -

جنرل راحیل شریف کے بینرز لگانے والوں کو گرفتار کیا جائے: اعتزاز احسن

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے بینرز حکومت نے نہیں لگائے تو موو آن پاکستان کے رہنماؤں پر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے بینرز حکومت نے نہیں لگائے تو موو آن پاکستان کے رہنماؤں پر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے ۔ بینرز پر نمبر لکھے ہیں ، چودھری نثار نے ابھی تک گرفتاریاں کیوں نہیں کیں ، لگتا ہے حکومت یہ سب خود کرا رہی ہے، حکومت جمہوریت کو خطرہ قرار دے کر ہمیں دباؤ میں لانا چاہتی ہے ۔

سینیٹر اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ کے احاطے کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا بینرز حکومت نے نہیں لگائے تو موو آن پاکستان کے رہنماؤں پر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے ۔

اعتزازاحسن کا کہنا ہے اگر بینر لگانے والا حکومت کا آدمی نہیں تو گرفتار کیوں نہیں کیا ؟ لگتا ہے حکومت یہ سب خود کرا رہی ہے ۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا پاناما لیکس پر بات کریں یا وزیراعظم کی کرپشن ظاہر کریں تو حکومت کہہ اٹھتی ہے ، جمہوریت کو خطرہ ہے ۔ اعتزازاحسن کا مزید کہنا ہے حکومت اپوزیشن اور سول سوسائٹی کو دباؤ میں لانا چاہتی ہے تاکہ وزیراعظم کی بادشاہت کو اجاگر نہ کیا جائے