- الإعلانات -

بلاول بھٹو کی ایدھی ہوم آمد، عبدالستار ایدھی کی وفات پر تعزیت کی

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایدھی ہوم کلفٹن میں فیصل ایدھی سے عبدالستار ایدھی کی وفات پر تعزیت کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے فیصل ایدھی کو ایدھی ہوم کلفٹن بلوا کر مولانا عبدالستار ایدھی کی وفات پر تعزیت کی۔ بلاول بھٹو کی آمد سے قبل علاقے میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

بلاول بھٹو کے ہمراہ رکن سندھ اسمبلی نفیسہ شاہ، اور پیپلز پارٹی کےرہنما راشد ربانی ودیگربھی موجود تھے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے ایدھی صاحب کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایدھی صاحب کا خلا کوئی بھی پر نہیں کر سکتا۔

فیصل ایدھی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ہمیشہ ہماری مدد کی اور مستقبل میں بھی ہماری مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔رکن اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا کہ یتیم بچوں کی خواہش پر بلاول بھٹو کو کلفٹن سینٹر آئے ۔انھوں نے بتایا کے بھٹو خاندان ہمیشہ سے ایدھی خاندان کے ساتھ کھڑا رہاہے۔

اپنے دورے کے دوران بلاول بھٹونے ایدھی ہوم میں موجود بچیوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں ،اس سے قبل اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ایدھی ہوم کھارادر میں فیصل ایدھی سے تعزیت کی تھی جب کہ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے عبدالستار ایدھی کے جنازے میں شرکت بھی کی تھی