- الإعلانات -

الیکشن جیتنے کےلئے ن لیگ کے ہتھکنڈے قابل مذمت ہیں،خورشید شاہ

اسلام آباد : خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت آزاد کشمیر میں الیکشن جیتنے کے لئے جو کچھ کر رہی ہے وہ قابل مذمت ہے، دو لوگوں کو قتل کیا گیا اور 80 کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھائے جارہے ہیں، کشمیری قیادت کو جیلوں میں ڈالا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت آزاد کشمیر میں الیکشن جیتنے کے لئے جو کچھ کر رہی ہے وہ قابل مذمت ہے، پھر یہ مگرمچھ کی طرح آنسو بھی بہاتے ہیں کہ ہم پر ظلم ہورہا ہے، لوگوں کو شہید کرکے الزام پیپلز پارٹی پر لگایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر نوازشریف کو حکومت چاہیے تو بات کریں ہم قربانی دینے کو تیار ہیں۔ دھاندلی اور خونریزی سے الیکشن تو ہوسکتا ہے جیت لیں لیکن نفرتوں میں اضافہ ہوجائے گا۔انھوں نے کہا کہ جیسے مودی مقبوضہ کشمیر میں کر رہا ہے اس طرح سے آزاد کشمیر میں نہ کیا جائے