- الإعلانات -

ایم کیو ایم متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں شرکت پر رضامند

حکومت اور پیپلزپارٹی کا ایم کیو ایم سے رابطہ ہوا ہے ذرائع کے مطابق رابطہ کے نتیجے میں ایم کیو ایم متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں شرکت پر رضامندہوگئی ہے ۔

حکومت اور پیپلزپارٹی کا ایم کیو ایم سے رابطہ ہوا ہے ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے آج متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارلیمانی لیڈر فاروق ستار،خالد مقبول صدیقی ، میاں عتیق اور بیرسٹر سیف کی شرکت متوقع ہے۔

آصف علی زرداری کی ہدایت پر پیپلزپارٹی نے لندن میں ایم کیوایم کی قیادت سے رابطہ کیا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزراءکا اسلام آباد میں موجود ایم کیو ایم رہنماؤں سے رابطہ ہوا ہے ۔

اس سے قبل اپوزیشن کے آخری مشترکہ اجلاس اور ٹی او آرزکمیٹی کے آخری اجلاس میں ایم کیوایم شریک نہیں ہوئی تھی