- الإعلانات -

عمران خان کی شادی کی غلط خبریں میڈیا کو مہنگی پڑ گیں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی شادی کی جھوٹی خبریں چلانے پر پی ٹی آئی نے پیمرا کو ٹی چینلز کیخلاف کارروائی کیلئے خط لکھ دیا ہے۔
ذرائع  کے مطابق خط پی ٹی آئی میڈیا سیل کے انچارج  افتخار درانی  کی جانب سے لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایسی خبریں نشر کر کے عمران خان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔پیمرا ان چینلز کے خلاف کارروائی کرے۔واضح رہے کہ ٹی وی چینلز نے عمران خان کی تیسری شادی کی خبریں نشر کی تھیں جن کی عمران خان کی جانب سے تردید کی گئی