- الإعلانات -

میڈیا نے میری شادی کی خبر چلا کر غیر اخلاقی حرکت کی،عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میڈیا نے میری شادی کی جھوٹی خبر پھیلا کر غیر اخلاقی حرکت کی۔ ایسا واقعہ برطانیہ میں ہوتا تو ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جاتی لیکن افسوس پاکستان میں اس بارے میں کوئی قانون موجود نہیں۔
ذرائع  کے مطابق عمران خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میری شادی کے بارے میں تمام خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔ایسی افواہیں پھیلانا غیر ذمہ داری ہے۔یہ سب اخلاقی دیوالیہ پن کی انتہا ہے۔میڈیا نے ایسی خواتین کی تصاویر دکھائیں جن سے ساری زندگی کبھی ملا نہ ان کو جانتا ہوں۔