- الإعلانات -

دفتر خارجہ کی مقبوضہ کشمیر پر او آئی سی سفیروں کو بریفننگ

قبوضہ کشمیر کی صورتحال پر دفتر خارجہ نے او آئی سی رابطہ گروپ کے سفیروں کو بریفنگ دی۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے او آئی سی رابطہ گروپ کے سفیروں کو بریفنگ دی۔دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بریفنگ کے دوران سفیروں کو بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کی شہادت پر تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی پامالی پر بھارت کو کوئی استثنیٰ نہیں دینا چاہیے، بے گناہ کشمیریوں کے قتل کے ذمے داروں کے خلاف شفاف تحقیقات کی ضرورت ہے