- الإعلانات -

کراچی:تھڈو ڈیم میں 4لڑکیاں اور 1لڑکا ڈوب گئے

کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں تھڈو ڈیم میں نہاتے ہوئے 4 لڑکیاں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق لڑکیوں کو بچانے کے لیے ڈیم میں کودنے والا نوجوان بھی ڈوب گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 لڑکیوں اور لڑکے کی لاش ڈیم سے نکال لی گئی،ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں جاوید، ریحانہ، مریم، زرینہ اور فرح شامل ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق لڑکیوں کا تعلق گولیمار سے ہے،جبکہ مرنے والا نوجوان جاوید مرید گوٹھ سے تعلق رکھتا ہے