- الإعلانات -

الیکشن کمیشن ممبرز کیلئے حکومتی ناموں پراپوزیشن جماعتوں کے تحفظات

لاہور : پنجاب کے رکن کے نام پر ڈیڈلاک کا خدشہ ، حکومتی نام مسترد ہونے کا امکان. الیکشن کمیشن کے ارکان کے لئے تجویزہ کردہ حکومتی ناموں پراپوزیشن جماعتوں کے تحفظات سامنے آنے لگے ہیں ۔ بعض اپوزیشن جماعتوں نے سامنے آنے والے حکومتی ناموں پر عدم اعتماد کر دیا ہے اور عندیہ دیا ہے کہ پنجاب سے حکومتی نام کسی صورت قبول نہیں ۔ اس سے لگتا ہے کہ حکومت سنجیدہ ہی نہیں ۔

بعض اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کا کہنا ہے کہ حکومت ابھی اصل نام دے ہی نہیں رہی ۔ حکومتی نام اپوزیشن کی جانب سے مسترد ہونے کا امکان ہے ۔

دوسری طرف اپوزیشن جماعتیں آج زیر تجویز ناموں پر اپنی رائے باضابطہ اپوزیشن لیڈر کو دیدیں گی ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے رکن کے نام پر ڈیڈ لاک پیدا ہو سکتا ہے اور اپوزیشن نے ذاتی ملازم کی اصطلاح بعض حکومتی نام سامنے آنے کے بعد استعمال کی جبکہ اپوزیشن کا دعوی ہے کہ تین صوبوں کے ناموں میں مسئلہ نہیں ، زیادہ اختلاف پنجاب کے ناموں پر ہے