- الإعلانات -

اسلام آباد میں ممبئی طرز کے حملے کو کامیابی سے روکا: آئی جی طارق مسعود

اسلام آباد : سینٹر رحمان ملک کی زیر صدارت سینٹ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں آئی جی اسلام آباد پولیس طارق مسعود نے انکشاف کیا کہ اسلام آباد میں ممبئی سٹائل کے دہشتگرد حملے کو کامیابی سے روکا ۔ آئی جی اسلام آباد نے انکشاف کیا ہے کہ جون کے پہلے ہفتہ میں اسلام آباد میں ممبئی طرز کے دہشتگردوں کے حملے کو کامیابی سے روکا، گرفتاریوں کے بارے میں ابھی تفصیل نہیں بتائی جا سکتی ۔

سینٹر رحمان ملک کی زیر صدارت سینٹ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں آئی جی اسلام آباد پولیس طارق مسعود نے انکشاف کیا کہ جون کے پہلے ہفتے کے دوران اسلام آباد میں ممبئی سٹائل کے دہشتگرد حملے کو کامیابی سے روکا، اس حملے کو روکنے میں سیف سٹی منصوبہ کا بھی عمل دخل تھا، گرفتاریوں کے بارے تفصیل نہیں بتائی جا سکتی ۔

کمیٹی نے آئی جی سندھ سے امجد صابری کے قتل کی تحقیقات سے متعلق اب تک کی رپورٹ بھی طلب کر لی ، کمیٹی کو اسلام آباد سیف سٹی منصوبے پر بریفینگ دیتے ہوئے پروجیکٹ ڈائریکٹر سیف سٹی نے بتایا کہ اسلام آباد کے مختلف داخلی اور خارجی راستوں میں 1850 کیمرے نصب ہیں ،یہ کیمرے گاڑیوں اور انسانوں کی نشاندہی کر کے متعلقہ کنٹرول روم کو معطلہ کرتا ہے۔

ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ای چلان کا نظام لایا جا رہا ہے ، ای ٹکٹنگ کے ذریعے تمام افراد کا کر یمنل ریکارڈ بھی سامنے آئے گا، ڈرائیورنگ لائسنس کے دوبارہ اجرا کے لیے اے ٹی ایم کی طرز پر مشین لگائے گے، چالان کی مد میں جرمانہ کی رقم میں اضافہ کے لئے قانون میں ترمیم کی جا رہی ہے