- الإعلانات -

کراچی میں نالے کی صفائی کے دوران مکان گرگیا

کراچی میں گلبرگ کے علاقے میں کیفے پیالہ کے قریب نالے کی صفائی کے دوران ایک مکان گرگیا ۔ خدشہ ہے کہ ایک خاتون اور دو سے تین بچے ان ملبے تلے دب گئے ہیں یا نالے میں گر کر لاپتہ ہوگئے ہیں۔کے ایم سی حکام کا کہنا ہے گھر نالے پر غیر قانونی تعمیر کیا گیا تھا ۔ ممکنہ بارشوں کے سبب نالے کی صفائی جاری تھی کہ اسی دوران یہ واقعہ ہوگیا ۔

علاقہ مکینوں نے الزام لگایا ہے کہ انہیں کسی بھی ادارے کی طرف سے صفائی کی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی ناہی کسی نے ان سے نالے پر بنے ہوئے مکانات خالی کرنے کا کہا تھا۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیاہے،امدادی ٹیمیں موقع پر کام کررہی ہے۔

ایک متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ اس کی ساس اور بیٹی لاپتہ ہیں، ریسکیو ٹیمیں اور غوطہ خور لاپتہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں