- الإعلانات -

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف پاکستان میں احتجاج

مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف بلوچستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، مظاہرین نے کشمیری عوام کو حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کیا۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے چمن میں پشتون قبائل اور مختلف سیاسی و مذہبی تنظیموں نے احتجاجی ریلی نکالی جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔مظاہرین نے کچھ دیر کے لیے پاک افغان شاہراہ پر دھرنا دیا اورشہدائے کشمیر کے لیے دعائے مغفرت بھی کی ۔ہرنائی میں تاجر تنظیموں کے اپیل پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہڑتال کی جارہی ہے۔پشین اور خضدار میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، سبی اور چاغی میں بھی مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بازی کی گئی