- الإعلانات -

آرمی چیف نے 12 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 12دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔آئی ایس پی آر کے مطابق مذکورہ دہشت گرد قتل، مسلح افواج پرحملوں، اسکولوں اور انفرااسٹرکچرکی تباہی میں ملوث ہیں۔آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ ان دہشت گردوں میں قیوم ولدسعید، عزیزالرحمان، حسین ڈار، اسحاق، بہرام، ایاز، برکت، سعیداکبر، طیب ولدامیرزادہ، آصف، شہادت اوریاسین شامل ہیں،جنہیں فوجی عدالتوں نےسزائےموت سنائی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردقیوم ولدسعیدکالعدم تحریک طالبان کاسرگرم رکن تھا،جو پاک فوج کےافسران اورجوانوں کےقتل میں ملوث تھا،دہشت گردقیوم پر4جرائم کےتحت مقدمہ چلاکرسزائےموت سنائی گئی۔

آئی ایس پی آرکا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردعزیزالرحمان،حسین ڈار،اسحاق ،بہرام،ایاز،برکت، سعیداکبر،طیب ولدامیرزادہ بھی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےسرگرم رکن تھے،جبکہ دہشت گردآصف،شہادت اوریاسین کاتعلق کالعدم لشکرجھنگوی سےتھا،سعیداکبرپر2جرائم کےتحت مقدمہ چلاکرسزائےموت سنائی گئی