- الإعلانات -

لاہور ڈاکٹر طاہر القادری برطانیہ چلے گئے کچھ روز بعد لوٹیں گے !

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نجی دورے پر برطانیہ روانہ ہو گئے ۔ڈاکٹر طاہر القادری لاہور میں اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن سےرات ڈیڑھ بجے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔

عوامی تحریک کے سیکریٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور سمیت پارٹی رہنما اور کارکن بھی ہمراہ تھے جنہوں نے انہیں رخصت کیا وہ غیرملکی ایئرلائن کی پرواز 621 کے ذریعے لندن روانہ ہوئے۔

ڈاکٹر طاہر القادری کے ترجمان کے مطابق وہ نجی دورے پر جا رہے ہیں، لندن میں کچھ روز قیام کے بعد وطن واپس لوٹیں گے