- الإعلانات -

الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری 28 جولائی تک کریں،چیف جسٹس

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری اٹھائیس جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس سپریم کورٹ کے الیکشن کمیشن غیر فعالیت ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تقرری کا عمل پہلے شروع کرتے تاکہ ادارہ غیر فعال نہ ہوتا۔

اس موقع پرایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتا یا کہ تقرریوں کے عمل پراپوزیشن سے مشاورت جاری ہے ،22آئینی ترمیم کے بعد تقرریاں 45 روز میں ہوناہیں۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہاکہ 12جون سے پہلے تقرریوں کا عمل کیوں مکمل نہیں کیا گیا ؟ اس سے غرض نہیں کہ کس سے کیا مشاورت ہو رہی ہے، تقرری کا عمل پہلے شروع کرتے تاکہ ادارہ غیر فعال نہ ہوتا ، ایسا نا ہو کہ یہ معاملہ بھی 6سال تک لٹکا رہے، غیر فعالیت سے سارا نظام متاثر ہو رہا ہے