- الإعلانات -

آئی جی نے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا کیوں بتایا، وزیر داخلہ برہم

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار آئی جی طارق مسعود یاسین کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو پر برہم ہو گئے۔ کہتے ہیں آئی جی نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا کیوں بتایا۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار آئی جی اسلام آباد طارق مسعود یاسین کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اسلام آباد میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا کیوں بتایا ایسی خبروں سے عوام میں خوف پھیلتا ہے۔ واضح رہے آئی جی طارق مسعود یاسین نے کہا تھا دہشتگرد ممبئی حملوں کے طرز پر اسلام آباد کی یونیورسٹیوں اور فائیو اسٹار ہوٹلوں کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔ منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سینٹر رحمان ملک کی زیر صدارت سینٹ کمیٹی برائے داخلہ کے آج ہونے والے اجلاس میں آئی جی اسلام آباد پولیس طارق مسعود نے اس کا انکشاف کیا تھا