- الإعلانات -

بلاول کا میر واعظ عمر فاروق سے رابط، جمعہ کو احتجاجی مظاہروں کا اعلان

لاہور: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کشمیری رہنماء میر واعظ عمر فاروق سے ٹیلی فون پر رابط کیا ہے، پپیپلز پارٹی نے جمعہ کے روز احتجاجی مظاہروں کی بھی کال دیدی۔بلاول بھٹو زرداری کے ٹویٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کشمیری رہنماء میر واعظ عمر فاروق سے ٹیلی فون پر بات کی ہے اور بھارتی فوج کے کشمیری عوام پر مظالم کی بھرپور مذمت کی ہے۔ بلاول بھٹو کا گفتگو میں میر واعظ عمر فاروق سے کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے کشمیری عوام کی جد و جہد کی ہمیشہ حمایت کی اور پیپلز پارٹی کشمیریوں کی آواز ہمیشہ بلند کرتی رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مضبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کشمیری عوام سے اظہار یکجتہی کے لئے کل جمعتہ المبارک کو پریس کلبوں کے باہر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی کال بھی دیدی ہے