- الإعلانات -

سٹیٹ بینک کا ایدھی کی یاد میں سکہ جاری کرنے کا فیصلہ

کراچی : سکہ جاری کرنے کا فیصلہ عبدالستار ایدھی کی خدمات کے پیش نظر کیا گیا ، قیمت کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔عبدالستار ایدھی کی بے شمار خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے لئے سٹیٹ بینک یادگاری سکہ جاری کر رہا ہے ۔ دنیا بھر میں ” فادر ٹیریسا” کے نام سے شہرت رکھنے والے ایدھی نے اپنی تمام زندگی انسانیت کی فلاح کے لیے وقف کی تھی ۔ جو بات انہیں مدر ٹریسا سے ممتاز کرتی تھی وہ ان کا مذہب کی قید سے بلند ہو کر انسانیت کی خدمت کرنا تھی ۔ آج ایدھی صاحب ہم میں نہیں ہیں مگر ان کے اہل خانہ اور ایدھی فاؤنڈیشن کے کارکنان ان کا مشن آگے بڑھا رہے ہیں ۔ عبدالستار ایدھی نے اپنی زندگی میں اس بات کو یقینی بنا دیا تھا کہ وہ اپنے پیچھے ایک ادارہ چھوڑ جائیں جو ان کے بعد بھی انسانیت کی فلاح کے لیے کام کرتا رہے ۔ عبدالستار ایدھی کی لازوال خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے لئے مرکزی بینک یادگاری سکہ جاری کر رہا ہے ۔ مرکزی بینک اعزازی سکے کی قیمت کا تعین ہفتے کے روز کریگا