- الإعلانات -

مظفرآباد: دو سیاسی جماعتوں میں تصادم،ایک کارکن ہلاک

مظفرآباد میں جھنڈا لگانے کے معاملے پر دو سیاسی جماعتوں کے تصادم میں ایک سیاسی کارکن ہلاک ہوگیا۔ مسلم کانفرنس کےرہنماؤں کا الزام ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی فائرنگ سے ان کا ساتھی ہلاک ہوا ہے، واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی ہے ۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مظفرآباد کے علاقہ بتھیرا بازار کے قریب پیش آیا جہاں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں پارٹی جھنڈا لگانے پر تصادم ہوا ۔جھگڑے کے دوران فائرنگ سے محمد آصف نامی ایک شخص ہلاک ہوگیا جسے مسلم کانفرنس کے رہنما راجہ ثاقب مجید نے مسلم کانفرنس کا کارکن ظاہر کیا ہے ۔راجہ ثاقب مجید کا الزام ہے کہ محمد آصف کی ہلاکت مسلم لیگ نواز کے کارکنوں کی فائرنگ سے ہوئی ۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی ہے جبکہ مظفرآباد کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے بھی شروع ہوگئے ہیں