- الإعلانات -

صوبائی کابینہ کے ارکان کے پنجاب چھوڑنے پر پابندی عائد

وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی کابینہ کے ارکان کے پنجاب چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی،ایس اینڈجی ڈی اے نے مراسلہ جاری کر دیا۔سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق اس حکم پر فی الفور عمل درآمد کیا جائے کہ صوبائی کابینہ کے ارکان کسی طور بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بغیر صوبے سے باہر نہیں جا سکتے۔

صوبہ چھوڑنے سے قبل وزیر اعلیٰ کی اجازت لازمی ہو گی، مراسلہ تمام صوبائی وزراء، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی،اور وزیر اعلیٰ کے ایڈوائزرز کو جاری کیا گیا ہے