- الإعلانات -

ایک بار پھر عمران خان کے ہم شکل کے چرچے

سوشل میڈیا صارفین نے ایک بار پھر وزیر اعظم عمران خان کا ہم شکل تلاش کرلیا ہے اور اس بار یہ مماثلت امریکا کے لیجنڈ اداکار ال پکینو میں تلاش کی گئی ہے۔

ٹوئٹر پر امریکی اداکار اور فلم ساز ال پکینو کے مداح کی جانب سے عمران خان اور ال پکینو کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے دونوں میں واضح مماثلت کی طرف توجہ دلائی گئی۔تصویر میں دونوں شخصیات کو ایک جیسے ہیئر اسٹائل اور سن گلاسز میں دیکھا جاسکتا ہے۔

بعد ازاں ایک اور صارف کی جانب سے عمران خان اور ال پکینو کی تصویر کی گئی اور حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں شخصیات کو ایک دوسرے کے مماثل قرار دیا۔

واضح رہے کہ ال پکینو ایک مشہور امریکی اداکار اور ہدایت کار ہیں، وہ کئی مقبول ترین فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

ماضی میں بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انگلش گلوکار اور رولنگ اسٹون کے بانی مک جیگر کو بھی عمران خان کا ہم شکل قرار دیا جاچکا ہے۔