- الإعلانات -

گورنرسندھ کی طبیعت بگڑگئی، ڈاکٹرز کیجانب سے تسلی بخش قرار

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔گورنر ہائوس کی مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران گورنرسندھ عشرت العباد کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور وہ دوران نماز زمین پر بیٹھ گئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر وہاں موجود گورنر ہائوس کا عملہ ان کو فوراً قومی ادارہ امراض قلب لے گیا جہاں طبی معائنہ کے بعد ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو تسلی بخش قرار دیا ہے تاہم ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں