- الإعلانات -

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج لاہور میں ہو رہا ہے

وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج گورنر ہاؤس لاہور میں ہو رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اجلاس کا اہم ایجنڈا ہے ۔وزیراعظم محمد نواز شریف صحت یابی کے بعد پہلی بار کابینہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر بے رحمانہ تشدد کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے جیسے معاملات زیر بحث آئیں گے۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے علاوہ الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی تقرری اور ٹی او آرز پراپوزیشن سے مذاکرات پراسحاق ڈار کابینہ اجلاس میں بریفنگ دیں گے