- الإعلانات -

امجد صابری کا قتل اجرتی قاتلوں سے کرایا گیا

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں قتل کیے گئے قوال امجد صابری کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، معروف قوال کا قتل اجرتی قاتلوں سے کرایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے اِس گروہ میں شامل ایک ملزم کو گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی سے حراست میں لیا گیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم اندرون سندھ روانہ کردی گئی ہے۔ 22 جون کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد دس نمبر فلائی اوور کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے امجد صابری کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔امجد صابری کا شمار پاکستان کے مایہ ناز قوالوں میں ہوتا تھا۔ وہ مشہور قوال غلام فرید صابری کے بیٹے تھے