- الإعلانات -

پشاورسرچ آپریشن،سو سےزیادہ مشتبہ افرادزیرحراست

پشاورپولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک سو سےزیادہ مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن ہشتنگری، شاہ قبول اورحیات آباد سرکل میں کیاگیا۔ سرچ آپریشن کے دوران لیڈیز پولیس کی مدد سے دو سو سےذیادہ گھروں کو چیک کیاگیا۔

گھر گھر تلاشی کے دوران 138 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا جن میں غیرقانونی طورپر مقیم 14 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ مشتبہ افراکے قبضہ سے 5 پستولیں، ایک کلاشنکوف اورسینکڑوں کارتوس برآمد ہوئے