- الإعلانات -

بلوچستان پبلک سروس کمیشن کرپشن کیس ،سماعت ملتوی

بلوچستان پبلک سروس کمیشن میں بھرتیوں میں بےقاعدگیوں کے کیس میں گرفتارسابق چیئرمین اشرف مگسی کو احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا، تاہم وکیل کی عدم موجودگی پر سماعت آئندہ کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔سابق چیئرمین اشرف مگسی اور پبلک سروس کمیشن کے دو ڈپٹی ڈائریکٹر نیاز کاکڑاوروحیدالرحمان آج احتساب عدالت کوئٹہ میں پیش ہوئے۔

گذشتہ سماعت پر عدالت نےکیس میں گواہان کوپیش کرنےکاحکم دیاتھا جس پر نیب کی جانب سےکیس میں آج گواہان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔تاہم اشرف مگسی کےوکیل عدالت میں پیش نہ ہونے کی بناء پر کیس کی سماعت 28جولائی تک کےلئےملتوی کردی گئی ہے۔ اشرف مگسی بلوچستان پبلک سروس کمیشن میں بھرتیوں میں بےقاعدگیوں اور جعلی بھرتیوں کےکیس میں گرفتار ہوئے تھے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں