- الإعلانات -

پنجاب:کچھ شہروں میں بارش سےگرمی کا زورٹو ٹ گیا

پنجاب کے کچھ شہروں میں بارش سےگرمی کا زورٹو ٹ گیاہے ،بالائی علاقوں میں بھی کہیں گہرے بادل تو کہیں بارش نے موسم کو دلفریب بنادیا ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی خیبرپختونخوا ،پنجاب گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے کچھ علاقوں میں صبح سویرے سے ہی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے،جس سے کچھ دن سے جاری حبس اور گرمی میں کمی آگئی ہے گوجرانوالہ میں تیز اور ہلکی بار ش سے گلی محلوں میں پانی کھڑا ہوگیا ہے،جس سے آنے جانے والے شہریوں کو مشکلات درپیش ہیں ۔ باغ آزاد کشمیر اور مضافات میں بارش سے موسم کافی خوشگوار ہے۔ ادھر گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں بارش سے سے موسم حسین ہو گیا ہے،جبکہ ٹھنڈی ہوا نے دلفریب موسم کا لطف دوبالا کر دیا۔ادھر محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ بالائی خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب میں ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے