- الإعلانات -

سندھ میں آپریشن کا آغاز کردیا ہے، ڈی جی رینجرز

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے اندرون سندھ میں آپریشن کرنے کا اعلان کیا ہے۔ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا تھا کہ بہت سے جرائم پیشہ افراد اندرون سندھ میں پناہ لیتے ہیں۔ کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے اغوا کئے گئے افراد کو سندھ میں رکھا جاتا ہے۔ اب نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبے بھر میں آپریشن کیا جا رہا ہے۔

ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ کراچی میں افغان باشندے مختلف جرائم میں ملوث ہیں۔ جبکہ جنوبی پنجاب سے بھی مجرم کراچی میں پناہ لینے آجاتے ہیں،کسی کونہیں چھوڑاجائےگا۔یاد رہے 2 روز قبل لاڑکانہ میں سیاسی جماعت کے کارکن اسد کھرل کو اس کے حامیوں نے رینجرز کی حراست سے زبردستی چھڑا لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی رینجرز کا بیان اس تناظر میں اہمیت کا حامل ہے۔