- الإعلانات -

رینجرز اور پولیس کا وزیرداخلہ سندھ کی رہائشگاہ کا محاصرہ

رینجرز اور پولیس نے وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کی رہائش گاہ محاصر ہ کرلیا ہے، گھر کے محاصرے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق رینجرز اور پولیس کی بھری نفری صوبائی وزیرکے گھر کے راستوں کی نگرانی بھی کر رہی ہے۔ان ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے اس دوران طارق سیال اور اسد کھرل کے 10سے زائد ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔اس سے قبل ڈوکری کے نواحی گائوں کارانی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کی ،جس میں سابق نائب ناظم عابد بھگیوسمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار عابد بھگیو صوبائی وزیر داخلہ سندھ کے بھائی طارق سیال کا فرنٹ مین ہے،چھاپا لاڑکانہ سے چھڑائے گئے اسد کھرل کی گرفتاری کے لئے مارا گیا تھا