- الإعلانات -

قندیل بلوچ غیرت کے نام پر قتل

قندیل بلوچ کے مالک مکان کا کہنا ہے کہ اس کو بھائی نے گلہ دبا کر قتل کیا ہے ،آئی جی پنجاب نے ماڈل کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی
ملتان معروف سوشل میڈیا سٹار کو ملتان میں اپنے آبائی گھر میں قتل کر دیا گیا ۔ قندیل بلوچ کے مالک مکان کا کہنا ہے کہ اس کو بھائی نے گلہ دبا کر قتل کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ملزم قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا ۔ اس سے کچھ روز پہلے ماڈل قندیل بلوچ کی تین شادیاں منظر عام پر آئی تھیں ۔ پولیس کے مطابق قندیل بلوچ کا بھائی ان کی تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے ناراض تھا ۔
میڈیا پر ماڈل کا ایک نکاح نامہ سامنے آیا جس کے مطابق اس کی شادی کوٹ ادو کے علاقے شیخ عمر موضع لدھا لنگر کے رہائشی عاشق حسین سے 2008ء میں ہوئی۔ دونوں کا آٹھ سال کا بچہ بھی ہے۔ یہ شادی صرٖف ڈیڑھ سال چل سکی اور ماڈل نے خلع لے کر ملتان اور ڈی جی خان کے دارالامان میں پناہ لے لی ۔ تاہم اس شادی کے بعد ماڈل کی دو اور شادیاں بھی منظر عام پر آئیں ۔
قندیل بلوچ گذشتہ کافی عرصے سے میڈیا کی خبروں میں اِن تھیں، گذشتہ دنوں مفتی عبدالقوی کے ساتھ ان کی سیلفیز اور ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد مفتی صاحب کو رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔