- الإعلانات -

لاہور :بارش کے دوران چھتیں گرنے سے پانچ افراد جاں بحق

لاہور :مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی کا سلسلہ معطل ، نشیبی علاقے زیر آب آگئے ، عوام کو شدید مشکلات کا سامنالاہور میں رات گئے طوفانی بارش کے بعد چھتیں اور دیواریں گرنے کے تین حادثات میں ایک ہی خاندان کے تین بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ۔ لاہور میں رات گئے تیز بارش ہوئی تو علی الصبح ایک مکان کی دیوار گر گئی جس سے گلی سے گزرتے ہوئے ایک ہی خاندان کے تین بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔ جاں بحق ہونے والے بچوں عمر ، مہک اور حمزہ کی عمریں 5 سے 10 سال کے درمیان ہیں جبکہ 6 سالہ زخمی بچے آفاق کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ اس سے قبل ملتان چونگی کے علاقے میں کوارٹر کی چھت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ 5 مزدور زخمی ہو گئے ۔ دوسری جانب شمع سٹاپ پر گھر کی چھت گر گئی جس سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی ۔ تمام زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ کمزور اور خستہ عمارتوں کے مکینوں کو مون سون کی آمد پر جلد از جلد گھروں کی مرمت کرانی چاہیئے تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے